اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت نے وفاقی بجٹ 2024-25 قومی اسمبلی میں پیش کر دیاہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے ۔
بجٹ 2024-25 کے مطابق حکومت نے پیٹرول پر ڈویلپمنٹ لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کی تجویزدی ہے۔
مٹی کے تیل پر پی ڈی ایل 50 روپے فی لیٹر برقرار رکھنے کی تجویزہے۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی 50 سے بڑھا کر 75 کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

