اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر قراۃ العین مری نے ن لیگی رہنما حناپرویز بٹ کے بیان پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بیبی ایک نہیں پانچ ملزم جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں اور اونٹ کا علاج ہورہا ہے۔ وہ پناہ گاہ میں شفٹ کیا جا رہا ہے ۔ ہر وقت ضروری نہیں ہوتا کہ اپنی لیڈر شپ کی چمچاگری میں بندہ اتنا آگے نکل جائے کہ سچائی کو دیکھ نہ سکے یا دیکھ کر بھی ان دیکھا کردے۔واضح رہےکہ حناپرویز بٹ نے سندھ میں بااثر زمیندار کی جانب سے غریب شخص کے اونٹ کی ٹانگ کاٹنے پرکہاکہ ظلم کی حد ہے، ایسا اگر پنجاب میں ہوا ہوتا تو وزیراعلی مریم نواز صاحبہ اس واقعہ کا سخت ایکشن لیتی اور اب تک مجرم جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوتا۔
بیبی ایک نہیں پانچ ملزم جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں اور اونٹ کا علاج ہورہا ہے- وہ پناہ گاہ میں شفٹ کیا جا رہا ہے – ہر وقت ضروری نہیں ہوتا کہ اپنی لیڈر شپ کی چمچاگری میں بندہ اتنا آگے نکل جائے کہ سچائی کو دیکھ نہ سکے یا دیکھ کر بھی ان دیکھا کردے۔ https://t.co/1oe1tI0goI pic.twitter.com/X0en61y58K
— Anny Marri (@Anny_Marri) June 15, 2024


