Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

پیپلزپارٹی ، ن لیگ میں ڈیڈ لاک برقرار، بلاول کی بجٹ اجلاس میں تعاون سے معذرت

اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار، وزیراعظم شہباز شریف ، بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونیوالی ملاقات نتیجہ خیز نہیں رہی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہبازشریف سے مطالبات کی منظوری تک بجٹ کی غیر مشروط حمایت سے معذرت کرلی،

پیپلز پارٹی کی جانب سے بجٹ اجلاس میں شرکت اور ووٹ کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔ حکومت نے بھی پیپلزپارٹی کو مطالبات منظوری کے حوالے سے کوئی اشارہ نہیں دیا ۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کا بجٹ اجلاس میں علامتی شرکت کا فیصلہ برقرار ہے۔

پارٹی نے آج کے بجٹ اجلاس کیلئے 4 ایم این ایز کو نامزد کیا ہے۔ شازیہ مری، نفیسہ شاہ، مرزا اختیار بیگ اور شگفتہ جمانی بجٹ اجلاس میں شریک ہوں گے۔دوسری جانب حکومت اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی بیٹھک آج پھر وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گی۔

چیئر مین سینٹ یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف شامل۔ندیم افضل چن اور علی حیدر گیلانی پیپلز پارٹی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔حکومتی کمیٹی میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف ہوں گے۔ کمیٹی میں پنجاب حکومت کی نمائندگی رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق کریں گے۔
سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ کیس میں مزید گواہ طلب

یہ بھی پڑھیں