لاہور( نیوزڈیسک)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹائون استغاثہ کیس کی سماعت ۔عدالت نے مزید گواہوں کو آج ( ہفتہ) کے روز دوبارہ طلب کر لیا۔ تفصیل کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے کیس پر سماعت کی۔
عدالت نے ڈی ایس پی رانا محمود الحسن، کانسٹیبل فیصل رشید اور کانسٹیبل عامر حسن کو جرح کیلئے طلب کیا تھا۔عدالت نے مقدمہ کے مزید گواہوں کو آج ( ہفتہ) کے روز دوبارہ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔اب تک مجموعی طور پر سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں 98 گواہان کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے، سانحہ ماڈل ٹان استغاثہ کیس میں مجموعی طور پر 124 ملزمان نامزد ہیں۔

