Search
Close this search box.
اتوار ,19 جولائی ,2026ء

فیصل آباد،لیپ ٹاپ پھٹنے سے گھر میں آتشزدگی کا معاملہ ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

فیصل آباد : لیپ ٹاپ پھٹنے سے گھر میں آتشزدگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی، واقعے میں 9 افراد جھلس گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے شریف پورہ میں لیپ ٹاپ پھٹنے سے گھر میں آگ لگنے سے جھلسنے والے مزید 3 افراد دم توڑ گئے۔

حادثے میں ایک ہی خاندان کے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہو گئی ہے، ہفتہ کے روز جاں بحق ہونے والوں میں راشدہ ، دیور مکی رضا اور آٹھ سالہ آریان شامل ہیں، راشدہ ساٹھ فیصد اور مکی رضا اٹھاون فیصد جھلس گئے تھے۔کمسن آریان گزشتہ روز وفات پانے والی نرگس کا بیٹا تھا، اس وقت آریان کی چار سالہ بہن سمیت دو زخمی الائیڈ اسپتال میں زیرعلاج ہیں

یہ بھی پڑھیں