Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

توانائی کے شعبہ میں ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے 2 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب‌ڈیسک )حکومت نے آئندہ تین برس (27-2024 ) کے دوران بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے پاور سیکٹر میں 2 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ لگایا ہے۔

واضح رہے کہ بیرونی فنانسنگ سے مراد ’وہ رقم ہو سکتی ہے جو قرضوں یا سرمایہ کاروں سے اسٹاک اور حصص کے ذریعے آتی ہے۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں او سی آر (آرڈینری کیپیٹل ریسورسز)، ایشیائی ترقیاتی بینک، آئی پی ایف (انوسٹمنٹ پروجیکٹ فنانسنگ) عالمی بینک، اسلامی ترقیاتی بینک اور کورین ایگزم بینک سے بیرونی فنانسنگ حاصل کی جائے گی۔

توانائی کے شعبہ کی ترسیل اسٹرینتھننگ پروجیکٹ ون کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک 25-2024 کے دوران 40 کروڑ ڈالر کی اوسی آر فنڈنگ ​​میں توسیع کرے گا۔

اس منصوبے کا مقصد ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے نظام کو جدید بنانا، حیسکو، لیسکو، میپکو اور سیپکو میں ایسٹ پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم (اے پی ایم ایس) کے ذریعے ریونیو اکٹھا کرنے کے اقدامات پر عمل درآمد کرنا ہے۔ منصوبے کے دائرہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پی سی ون کی تیاری چار ڈیسکوز کے ساتھ مشاورت کے تحت جاری ہے۔

اس منصوبے کا مقصد قابل تجدید توانائی کے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں توانائی تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔ گرڈ کنکشن کے بغیر، قابل تجدید پر مبنی منی / مائیکرو گرڈ ان علاقوں کو پائیدار حل پیش کرے گا۔ اے ڈی بی دائرہ کار کو حتمی شکل دینے کے لئے پنجاب حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔
مزیدپڑھیں :سناکشی سنہا اور مسلمان لڑکے کی شادی پر بھارت میں احتجاج، شتروگھن سنہا پھٹ پڑے

یہ بھی پڑھیں