Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پوراور پی ٹی آئی رہنما امیر مغل کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد – وفاقی دارالحکومت میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی رہنما امیر مغل کے خلاف اسلام آباد کے تھانوں میں درج مقدمات میں استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کرنے کے بعد ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

جج طاہر عباس سپرا نے سنگجانی اور آئی نائن تھانوں میں درج مقدمات کی سماعت کے بعد وارنٹ جاری کئے۔علی نواز اعوان، وسیم قیوم، عامر کیانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جب کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور امیر مغل نے کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی۔

فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے اس دلیل کو مسترد کر دیا کہ ملزمان بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی حاضری یقینی بنانا کس کی ذمہ داری ہے تو پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب دیا کہ یہ ذمہ داری ملزمان کی ہے۔ جس پر جج نے کہا کہ پیش نہ ہونے والے ملزمان کو وارنٹ گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جج طاہر عباس سپرا نے مزید کہا کہ تمام غیر حاضر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مشتبہ افراد کو 8 جولائی کو ہونے والی اگلی سماعت کے دوران پیش نہ ہونے کی صورت میں، عدالتی سماعتوں کو نظر انداز کرنے، مفرور قرار دینے کا انتباہ دیا۔عدالت نے کیس میں عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی سے متعلق اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے تحریری جواب بھی طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں :  فنانس بل، کھانے پینے اور مردو خواتین کی سینکڑوں اشیائے ضروریہ پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ

یہ بھی پڑھیں