کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،لوڈ شیڈنگ اورٹیکسوں کی بھرمار سے تاجروں اورصنعتکاروں نے اپنے کاروبار بندکرناشروع کردئیے ،سوشل میڈیا پرکراچی کی ایک فیکٹری کے ڈائریکٹر کاملازمین کودیاگیانوٹس وائرل ہورہاہے جس میں کہاگیاہے
کمپنی کے تمام اساف اور کرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کمپنی کی سالوں سے اچھے طریقے سےکام کررہی تھی موجودہ حالات سب کے سامنے ہیں فیکٹری میں آرڈرذرا بھی نہیں اور اگرآر ڈرز ہیں تو بھی ریٹ کا معیار ڈبل ہو چکا ہے جس سے کمپنی کو کافی نقصان اٹھانا پڑا کافی سال دیکھا کہ کام چل جائےمگر افسوس لہٰذا کمپنی نے فیصلہ کیا ہے آپ سب کوایک ماہ کاٹائم دیا جائے تا کہ آپ لوگ بھی اپنا کام کہیں اور دیکھ لیں کسی کو کوئی پریشانی نہ ہو۔31 جولائی تک آپ سب کا آخری دن ہوگا۔ 10 اگست تک آپ سب لوگوں کا حساب دے دیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:موبائل کارڈاورموبائل انٹرنیٹ پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنےآگئیں


