Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں از خود اضافہ

لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد غیر اعلانیہ طور پر انٹر سٹی کرایوں میں اضافہ کردیا۔

ٹرانسپورٹرز کی جانب سے انٹر سٹی کرایوں میں 5 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، ٹرانسپورٹرز نے مختلف روٹس پر کرایوں میں 10روپے سے200 روپے تک ازخود اضافہ کردیا ہے۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی نئے بجٹ میں لگائے گئے اعشاریہ پانچ فیصد کے ایڈوانس ٹیکس کو واپس نہ لینے پر 5 جولائی کو پیٹرول پمپس کی ہڑتال کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

زنجیروں میں جکڑے تندور پرروٹیاں لگانے والے نوجوان کی ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں