Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

آئی ایم ایف کا شہباز حکومت سے ڈومور، بجلی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت سے ایک بار پھر بجلی کے نرخوں میں کم از کم 5 روپے اضافے کا مطالبہ کردیا۔10 جولائی سے پہلے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کی جا سکتی ہے، ورچوئل بات چیت کے دوران آئی ایم ایف کو مشکل فیصلے سے آگاہ کیا گیا،

آئی ایم ایف کو گیس قیمتوں میں اضافے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معیشت کی بہتری کیلئے تاحال اقدامات پر مطمئن ہے، نئے قرض پروگرام پر اہم پیشرفت رواں ماہ کے اختتام تک متوقع ہے

جبکہ ذرائع بجلی کے نرخوں میں اضافے سے پیشگی اقدامات پر عملدرآمد مکمل ہو جائے گا۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نئے قرض پروگرام پر سٹاف لیول مذاکرات مئی میں بھی ہوئے ہیں، مئی سے اب تک پاکستان نے بیشتر پیشگی اہداف حاصل کر لیے ہیں۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی میں گدھوں کی تجارت کا تذکر ہ ،چمڑی چین تو گوشت کہاں جاتا ہے ؟سینیٹر سرمد کا استفسار

یہ بھی پڑھیں