Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، سابق سینیٹر سمیت 3 افراد جاں بحق

باجوڑ (ویب‌ڈیسک )خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کے ضلع باجوڑ میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سابق سینیٹر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ضلع باجوڑ کے علاقے ڈومہ ڈولہ میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت ملک عرفان اور نذر دین جاں بحق ہوگئے۔

دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

ریجنل پولیس آفیسر محمد علی گنڈا پور نے بتایا کہ ہدایت اللہ کی گاڑی کو دم ڈولہ میں ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے باجوڑ کے علاقے دم ڈولہ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق سینیٹر اور دیگر کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی اور بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کریں گے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

سابق سینیٹر ہدایت اللہ اپنے بھتیجے اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 سے آزاد امیدوار نجیب اللہ کی انتخابی مہم کے لیے دوملہ گئے ہوئے تھے۔

وہ سابق گورنر شوکت اللہ کے بھائی اور سابق ایم این اے حاجی بسم اللہ خان کے بیٹے بھی تھے۔
مزیدپڑھیں :یوٹیوبر سسٹرالوجی کی شرمناک ویڈیو منظر عام پر آگئی،صارفین کی شدید تنقید

یہ بھی پڑھیں