Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

حکومتی اخراجات، سینئر بیوروکریٹس کے لیے اربوں کے لگژری گھروں کی تعمیر شروع کر دی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بیوروکریٹس کو لگژری گاڑیوں کے بعد لگژری گھر دینے کی تیاریاں، گریڈ 20، 21 اور 22 کے سینئر بیوروکریٹس کے لیے لگژری رہائش گاہوں کی تعمیر شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر 27 گھروں کی تیاری کے منصوبے کے لیے 1 ارب 64 کروڑ 45 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے رہائشی پول میں 27 کے بجائے 29 نئے لگژری گھر شامل کیے گئے۔ فیصلہ ہو چکا ہے۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ مزید دو لگژری گھر شامل کرنے سے لاگت تقریباً 2 ارب سے تجاوز کر جائے گی۔ آئی ڈی پی سینئر بیوروکریٹس کے لیے گھروں کی تیاری 9 میں مکمل کر لیں گے، نئی سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیر مکمل کرنے کے لیے ایک سال نو ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن نے آئی ڈی پی کو مزید 2 رہائش گاہوں کے اضافے کے لیے ترمیمی پلاننگ کمیشن کی منظوری حاصل کرنے کی ہدایات دی ہیں، 2 مزید رہائش گاہیں کیوں شامل کی گئی ہیں اور ترمیمی پلاننگ کمیشن کی منظوری حاصل کرنے کے لیے ان پر کتنا خرچ آئے گا۔
مزیدپڑھیں :میرا جنازہ مسجد سے پہلے تھیٹر سےاٹھایا جائے، معروف اداکارہ کی وصیت

یہ بھی پڑھیں