Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد کے صدر عامر مغل کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔پی ٹی آئی اسلام آباد صدر کے صدر کو ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔پی ٹی آئی سے منسلک ایک وکیل عاصم بیگ نے عامل مغل کی گرفتاری کی تصدیق کی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی جب کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دی تھی جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عامر مسعود مغل کی درخواست نمٹا دی تھی۔

واضح رہے کہ رہنما پی ٹی آئی کو اس سے قبل جولائی میں اسلام آباد پولیس نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور وفاقی دارالحکومت کی پولیس کے اہلکاروں پر حملہ آور ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، تاہم اگلے روز ہی انسداد دہشت گری عدالت اسلام آباد ان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی تھی۔23 جولائی کو اسلام آباد کی کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) نے بلڈنگ قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیل کیے گئے اسلام آباد سیکرٹریٹ کی عمارت کے ایک حصے کو مسمار کردیا تھا جب کہ اس دوران مزاحمت کرنے کے الزام پر عامر مغل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بیوروکریٹس کو لگژری گھر دینے کی تیاریاں،29 گھروں کی تعمیر کیلئے ایک ارب 64 کروڑ 45 لاکھ منظور

یہ بھی پڑھیں