اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک میں محرم الحرام1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔
یکم محرم 8 جولائی بروز پیر، یوم عاشور 17 جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔
محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمود سندھو نے کی۔
صوبائی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ لاہور میں محرم 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔ پنجاب میں کہیں بھی چاند نظر آنے کے شواہد نہیں ملے۔ لاہور میں چاند نظر آنے کا وقت 7 بج کر 51 منٹ رہا۔
مزیدپڑھیں :درفشاں سلیم بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنانے کے لئے تیار


