Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

شیرافضل مروت اپنے انٹرویو کی تردید کرنے لگے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے اپنے حالیہ انٹرویو پر ردعمل کا اظہار کیا ہے، جس میں شیر افضل مروت کو پارٹی کے کئی فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

گزشتہ روز شیر افضل مروت نے یوٹیوبرابرار قریشی کو لندن میں انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ جب بھی عمران خان سے ملاقات ہوتی ہے توم ریزننگ کرتے ہیں۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ خان صاحب نے مجھ سے زیادتی کی ، میری بے عزتی کی، وہ واحد شخص ہے جو جانتا ہے کہ میں نے پارٹی کے لیے کیا کیا،لہٰذا میرے گلے کی جگہ خان ہے

شیر افضل مروت کو انٹرویو کے دوران کہنا پڑا کہ میرا قصور کیا تھا؟ میں ضرور گلہ کروں گا۔ اس میں میرا قصور نہیں تھا، میں خان کے فیصلوں سے دکھی ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ سب عوام کی ایما پرکیاگیاخان صاحب کے فیصلوں سے مجھے دکھ اورتکلیف ہوئی ۔
مزیدپڑھیں :مہنگائی کا ایک اور سونامی، روٹی 25 نان 30 کا ہوگیا،نئے ریٹ کا اعلان کردیاگیا

یہ بھی پڑھیں