Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

الیکشن دھاندلی کیس، طارق فضل چوہدری کو 20 ہزار، خرم نواز کو 30 ہزار روپے جرمانہ عائد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن ٹریبونل جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کا اسلام آباد میں انتخابی دھاندلی کی الیکشن پٹیشنز پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا فیصلہ،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں سے دوبارہ بیان حلفی طلب کر لئے ،فارم ,45,46 اور 47 جمع نہ کرانے پر طارق فضل چوہدری کو 20 ہزار جرمانہ کردیا۔لیکشن ٹریبیونل نے راجہ خرم نواز پر فارم 45، 46 اور 47 جمع نہ کرانے پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

اسلام آبادالیکشن ٹربیونل شعیب شاہین کی درخواست ہر سماعت شروع آپ نے درخواست کتنے دن بعد دائر کی، وکیل شعیب شاہین ہم نے درخواست 35 دن بعد دائر کی ، وکیل الیکشن کمیشن ،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروایا ،وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ ہم نے جواب بھی جمع کروا دیا کے اور فارمز بھی جمع کروا دیا ہے،

جسٹس طارق محمود جہانگیر نے کہا کہ آپ کو منع کیا ہے آپ نے وکالت نامہ نہیں دیا. مت بولیں ورنہ آپ کا لائسنس معطل کروں گا.،آپ صرف یہ کہہ سکتے ہیں کہ وکیل موجود نہیں،آپ نے قانون پڑھا ہے، ایسا نہیں ہو سکتا،جواب اور فارمز جمع نہ کرانے پر طارق فضل چوہدری پر 20 ہزار جرمانہ عائد کردیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری کی طارق فضل چوہدری کے وکیل کی سرزنش!ایک تو یہ ہے کہ ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر ہو گا، کسی کو اعتراض ہے؟ جسٹس طارق محمود جہانگیری ..جی مجھے اعتراض ہے، میں طارق فضل چوہدری کا وکیل ہوں، وکیل ۔۔کیا آپ نے وکالت نامہ جمع کرایا ہے؟ جسٹس طارق محمود جہانگیری میں ایک بات کروں گا۔

عدالت چاہے اسے Consider نہ کرے، وکیل ،آپ خاموش ہوجائیں‌، جب عدالت نے کہہ دیا تو خاموش ہو جائیں، جسٹس طارق جہانگیری ۔۔ وکیل طارق فضل چوہدری نے   معذرت کرلی۔الیکشن کمیشن کا ٹریبونل تبدیل کرنے کا آرڈر معطل ہے، وہ بحال ہو جائے تو ہم کارروائی روک دیں گے۔ پٹیشنز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو گی ، التوا مانگنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا، جسٹس طارق محمود جہانگیری کا انتباہ جاری.
سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل

یہ بھی پڑھیں