پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری خارج کر دیے گئے۔ سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا ہے کہ اے ٹی سی نے میرے دونوں مقدمات میں وارنٹ گرفتاری خارج کر دیے ہیں۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہم حق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ملک میں قانون کی حکمرانی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 گھنٹے انتظار کے باوجود شبلی فراز اور مجھے جیل میں پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔
آئی پی پیز کیساتھ حکومتی معاہدے ہر سال قوم کے اربوں ڈالر نگلنے لگے

