شکارپور(نیوزڈیسک)سندھ کے ضلع شکارپور میں خان پور انڈس ہائی وے پر ایڈیشنل سیشن جج کی کار پر مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایڈیشنل سیشن جج کندھ کوٹ محمد علی قریشی اور ان کا ڈرائیور محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے لوٹ مار کے ارادے سے کار روکنے کی کوشش کی، مگر ڈرائیور نے کار آگے بڑھا دی۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) امجد شیخ کا کہنا ہتھا کہ فائرنگ کا واقعہ گذشتہ رات کا ہے، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


