Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

پتنگ بازی کا جنون سالہ معصوم بچی کی جان لے گیا ،کمسن بچی گلا کٹنے سے موقعہ پر جانبحق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سات سالہ بچی جانبحق اسلام آباد تھانہ کھنّہ کی حدود میں قاتل ڈور کمسن بچی کی جان لے گئی۔سات سالہ بچی اپنے والدین کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہی تھی۔تیزدھارڈور سے سات سالہ بچی کا گلا کٹ گیا۔کمسن بچی گلا کٹنے سے موقعہ پر ہی دم توڑ گئی۔پولیس کی جانب سے معاملے کی انکوائری جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق دبئی پلٹ نوجوان اپنی بیوی اور تین بچوں کے ہمراہ لترار روڈ پر موٹر سائیکل پر سفر کر رہا تھا کہ سامنے بیٹھی سات سالہ معصوم بچی کے گلے پر اندھی ڈور پھر گئی جس کی وجہ سے معصوم کی گلے کی شریان کٹ گئی۔

مجبور باپ اور ماں سڑک پر دہائی دیتے رہے لیکن کسی نے بھی گاڑی نہیں روکی۔ پمز اسپتال لے جانے پر معصوم جان جانبر نہ ہو سکی اور خالق حقیقی سے جا ملی۔

دلخراش واقع نے ایک بار پھر پتنگ بازی کے سدباب کی ریاستی کوششوں پر سوال اٹھا دیئے ہیں ۔

پر تشدد کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہیں، 9 مئی سے متعلق امریکی مؤقف سامنے آ گیا،دیکھیں

یہ بھی پڑھیں