Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

حکومت نے آئی ایس آئی کو کال ٹریس کرنے کا اختیار دیدیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کے نامزد افسر کو کال ٹریس کرنے کا اختیار دے دیا۔وفاقی کابینہ نے حساس ادارے کے نامزد افسر کو کال ٹریس کرنےکا اختیار دینے کی منظوری دی جو سرکولیشن کے ذریعے دی گئی۔اعلامیے کے مطابق سمری کی منظوری قومی سلامتی کے مفاد میں کسی جرم کے خدشے کے پیش نظر دی گئی ہے جب کہ کابینہ نے یہ اختیار پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن ایکٹ 1996 کے سیکشن 54 کے تحت دیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ‎ایجنسی جس افسر کو نامزد کرے گی وہ گریڈ 18 سے کم درجے کا نہیں ہوگا۔

پتنگ بازی کا جنون سالہ معصوم بچی کی جان لے گیا ،کمسن بچی گلا کٹنے سے موقعہ پر جانبحق

یہ بھی پڑھیں