اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع۔ محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع پر واسا راولپنڈی ہائی الرٹ۔ رین ایمرجنسی نافذ،واسا حکام کے مطابق نالہ لئی کے اپر کیچمنٹ ایریا میں طوفانی بارش ہورہی ہے۔
،واسا حکام کے مطابق نالہ لئی میں پانی کا لیول بڑھنے کا خدشہ،واساحکام کا کہنا ہے کہ سیدپورکے مقام پر پچھلے 30 منٹ میں 44 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔پی ایم ڈی کے مقام پر 35 جبکہ شمس آباد میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
ایم ڈی واسانالہ لئی کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے ،واسا حکام نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 6 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر پانی کے بہاؤ کا لیول 5 فٹ ہے۔ ایم ڈی واسانشیبی علاقوں میں واسا کی ٹیمیں ہیوی مشینری کیے ساتھ موجود ہیں۔
بری امام ایف ٹن تھری جی مائن ون ایف الیون تھری بہارہ کہو 2 تڑامڑی ایف ٹن مرکز جی ٹن تھری فیڈرز پر بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل ،لوہی بھیر شہزاد ٹاؤن کوہالہ شاہ پور گولڑہ جھنگی نیو ریس کورس شمس کالونی فیڈرز بھی متاثر ،ٹاپ سٹی فوارہ روڈ ڈھوک چوھدری چونترہ سویاں کار چوک دھمیال روات گلستان کالونی فیڈرز پر بھی بجلی کی فراہمی میں عارضی معطل
القادر ٹرسٹ ریفرنس : 3 اہم گواہان آج نیب طلب


