اسلام آباد(نیوزڈیسک)صوبائی حکومت کا عاشورہ کے جلوسوں کے دوران سیکورٹی کے باعث 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔نو دس محرم کو فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے موبائل فون کے سگنل دو دن کیلئے معطل رہیں گے۔
یہ فیصلہ ان دو دنوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے کیونکہ پشاور سمیت پاکستان بھر میں حضرت امام حسین کی شہادت کی یاد میں جلوس اور خصوصی اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں۔
دریں اثنا، وفاقی حکومت نے عاشورہ 2024 کے حوالے سے 9 اور 19 محرم (16 اور 17 جولائی) کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین، وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ صوبائی اور ضلعی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں نے اپنے اپنے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد کئے۔
افغان شہریوں کی پاکستان میں مانیٹرنگ کیلئے نیا نظام لانے کا فیصلہ
