Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

یہ دہشتگرد بجٹ،پاکستانی عوام پرڈرون حملہ ہے،عمر ایوب

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے کہا ہے کہ محکمے ختم کر دیں گے لیکن بجٹ وہی رہے گا۔ .

تفصیلات کے مطابق فنانس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ یہ ترمیمی بل اتنی جلدی میں کیوں لایا گیا، 7 ترامیم لارہے ہیں۔ تین وفاقی وزراء اجلاس میں آئے، یہ وزراء اپنی کسی قائمہ کمیٹی میں آجائیں تو بڑی بات ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ میں نے پوچھا کن پٹی پر پستول 30 بور کا تھا یا 9 ایم ایم کا، یہ عالمی مالیاتی ادارے کا دباؤ ہے اور کیا ہے، یہ دہشت گرد بجٹ ہے، یہ پاکستانی عوام پر ڈرون حملہ ہوا، یہ بجٹ پاکستانی عوام پر دہشت گردی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ربر اسٹیمپ لگوائیں گے، مرضی کے فیصلے کرائیں گے، وزارتیں ختم کرنے سے کیا ہوگا کیا کوئی نفری میں تبدیلی آئے گی، ڈیپارٹمنس ختم ہوں گے لیکن بجٹ تو وہی رہے گا۔
KIA SPORTAGEمزیدپڑھیں : آسان ترین اقساط پر دستیاب،تفصیل جانیں

یہ بھی پڑھیں