اسلام آباد(ویب ڈیسک )بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی حکومتی درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی کی بنیادی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت کے دوران پاور ڈویژن کے حکام نے بتایا کہ الیکٹرک کے صارفین کو 177 ارب اوردیگر تقسیم کار کمپنیوں (Discos) کے صارفین کو 313 ارب کی سبسڈی دے رہے ہیں۔
سماعت کے دوران پاور ڈویژن حکام نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے 200 یونٹ تک کے صارفین کو 3 ماہ کا ریلیف دیا ہے، ملک کے 86 فیصد گھریلو صارفین ٹیرف میں ریلیف سے مستفید ہوں گے۔ اربوں روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔
پاور ڈویژن نے کہا کہ وفاقی حکومت رواں مالی سال میں بجلی کے صارفین کو 490 ارب روپے کی سبسڈی دے گی جس میں 177 ارب روپے اور ڈسکوز صارفین کو 313 ارب کی سبسڈی دے رہے ہیں۔
ممبر نیپرا مقصود انور خان نے کہا کہ میرے ڈیٹا کے مطابق 65 فیصد صارفین کو 3 ماہ تک اضافہ نہیں ملے گا، آپ کہہ رہے ہیں کہ 86 فیصد گھریلو صارفین کو فائدہ ہوگا، ہوسکتا ہے آپ کے پاس پرانا ڈیٹا ہو، اسے چیک کریں۔
سماعت کے دوران فریقین کے دلائل سننے کے بعد نیپرا نے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
مزیدپڑھیں :ساحل عدیم نے غلط نہیں کہا بلکہ غلط لفظ کا انتخاب کیا ،عائشہ جہانزیب




