راولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے، ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ہولی فیملی اسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ڈینگی کا ایک ایک مریض، کلر سیداں اسپتال میں تین اور ٹیکسلا اسپتال میں دو مریض زیر علاج ہیں۔
محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق ضلع بھر میں 450 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 50 مقدمات درج اور 7 مقامات کو سیل کر دیا گیا۔محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 48 چالان اور 40 ہزار روپے جرمانے کیے گئے ہیں۔محکمہ صحت راولپنڈی کا کہنا ہے کہ رواں سال ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 253 کیسز درج کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کیجانب سے عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

