ایبٹ آباد (نیوزڈیسک)ایبٹ آباد کا ایک اور سپوت فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کر گے پانچ بچوں کے باپ سلہڈ کے رہاشی اکرم خان پشاور کے علاقے متنی میں دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونیوالے سی ٹی ڈی کے اے ایس آئی اکرم خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ ایبٹ آباد میں شہید کے آبائی گاوں سہلڈ میں ادا کی گئی..
نماز جنازہ میں ڈی آئی جی ہزارہ ، ڈی پی او ایبٹ آباد ، ایس ایس پی سی ٹی ڈی ہزارہ سمیت دیگر اعلی افسران ، اہلکاروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، نماز جنازہ کے موقع پر شہید کی میت کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ، افسران نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی ، شہید نے سوگواران میں بیوہ ، دو بچے ، تین بچیاں چھوڑیں ۔
خیبر پختونخوا کے علاقے متنی میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے پاک آرمی کے دو اور پولیس کے2 بہادر جوان جام شہادت نوش کر گئے جن میں شہید سپاہی محمد ادریس صوابی،شہید سپاہی بدام گل کوہاٹ،شہید سب انسپکٹر تاجمیر شاہ، پشاور، شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اکرم ساکن مانسہرہ، سیکورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر عبدرحیم کو تین ساتھیوں سمیت جہنم واصل کردیا
راولپنڈی ،ڈینگی کی صورتحال دن بدن خراب، مریضوں میں اضافہ



