Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل،باضابطہ بیان آج جاری کیا جائے گا

اڈیالہ جیل میں قید پارٹی کے بانی عمران خان اور اعلیٰ قیادت کے درمیان ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جماعت کے ایک سرگرم رہنما شیر افضل مروت کی رکنیت معطل کر دی جو 8 فروری کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے جمعرات کو عمران خان سے ملاقات کی جہاں شیر افضل مروت سے متعلق فیصلہ کیا گیا، پارٹی ذرائع نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں آج باضابطہ بیان جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ شیر افضل مروت مسلسل پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کئی بیانات دیے ہیں اور ایک بیان میں انہوں نے مبینہ طور پر پارٹی کے بانی کے بارے میں ’تضحیک آمیز تبصرے‘ کیے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کوئی بھی لیڈر پارٹی سے بالاتر نہیں ہے اور باقی تمام رہنما اگر پارٹی لائن سے تجاوز کرتے ہیں تو ان کا بھی یہی حشر ہوگا۔

مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو ملیں گی یا نہیں ، سپریم کورٹ آج فیصلہ سنائے گی

یہ بھی پڑھیں