Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

توشہ خانہ نیا ریفرنس ، سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کا جیل ٹرائل منظور

اسلا م آباد(نیوزڈیسک) نئے توشہ خانہ کیس میں وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کی منظوری دیدی۔وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن نیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 16 بی کے تحت جاری کئے گئے نوٹیفکیشن سے متعلق عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کو آگاہ کر دیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نیب عدالت امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اگر ضروری سمجھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل جیل میں کرے۔واضح رہے کہ عدت کیس میں بری ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میںدوبارہ گرفتارکرلیا گیا، نیب ذرائع کے مطابق بطور وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ نے توشہ خانہ سے کم قیمت پر تحائف حاصل کرکے مہنگے داموں فروخت کئے۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں ملوث شخص کی شناخت ہوگئی، حملہ کی وجہ بھی سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں