Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

سابق امریکی صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں ملوث شخص کی شناخت ہوگئی، حملہ کی وجہ بھی سامنے آگئی

واشنگٹن (نیوزڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش میں کان میں گولی ماری گئی تھی اور اب حملہ آور کی شناخت ہو گئی ہے۔فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن ایف بی آئی نے پینسلوینیا کے بیتھل پارک سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس کی شناخت ہوگئی جس نے ایک انتخابی ریلی میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گولی کا نشانہ بنایا۔

ریپبلکن کے طور پر رجسٹرڈ کروکز نے تقریب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے کان میں گولی مار دی، جس سے فوری طور پر سکیورٹی جواب دیا گیا اور ٹرمپ کومحفوظ کرتے ہوئے حملہ آوار کو گولی سے اڑادیا ۔اس واقعے کے نتیجے میں ایک حاضرین کی موت اور دو دیگر زخمی ہوئے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اسے قاتلانہ حملے کے طور پر تحقیقات کر رہے ہیں۔

ایف بی آئی اور دیگر ایجنسیاں اب محرکات تلاش کر رہی ہیں اور اس بات کا تعین کر رہی ہیں کہ آیا شوٹر کو مشتعل کرنے والے کون لو گ تھے اور اس کے کیا محرکات ہیں تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ ٹرمپ سے شدید نفرت کرتا ہے اس لیے اسے راستے سے ہٹنے کیلئے اس پر گولی چلائی۔

جوبائیڈن دنیا کو عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

یہ بھی پڑھیں