Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

جوبائیڈن دنیا کو عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(نیوزڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ صدرجو بائیڈن نہیں جانتے وہ کیا کر رہے ہیں امریکہ میں جو کچھ کیا جارہا ہے ، امریکی صدر جوبائیڈن خطے کو عالمی جنگ کی طرف لے جا سکتا ہے۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی پریس کانفرنس میں عالمی جنگ کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ تیسری عالمی جنگ میں بدل سکتی ہے اور جو کچھ اسرائیل اور ایران میں ہو رہا ہے وہ بھی ہمیں عالمی جنگ کی طرف لے جاسکتا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا روس اور یوکرین کی جنگ پہلے ہی نہیں ہونی چاہیے تھی اور اگر میں صدر ہوتا تو کبھی روس اور یوکرین کی جنگ کسی صورت نہ ہونے دیتا، ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جو بائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایک صدر ہے جو دو جملے ساتھ نہیں بول سکتا، جو اسٹیج کی سیڑھیاں نہیں ڈھونڈ سکتا اور جو نہیں جانتا کے وہ کیا کر رہا ہے، ہم ایک عالمی جنگ میں ختم ہوسکتے ہیں۔
چترال ، گاڑی گہری کھائی میں گر گئی، 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی

یہ بھی پڑھیں