اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے حلف نامے جمع کرا دیے، حلف نامے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جمع کرائے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 90 فیصد ارکان نے اپنے حلف نامے پارٹی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دیگر ارکان کی جانب سے بھی حلف نامے جمع کرانے کا عمل جاری ہے جب کہ پارٹی نے انہیں آج جمع کرانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف کے 39 اراکین اسمبلی کو پارٹی کا رکن قرار دے دیا گیا تھا جب کہ15 دن میں پاکستان تحریک انصاف کے41 اراکین قومی اسمبلی کو بھی نیا حلف نامہ جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کے وکیل محمد اظہر صدیق نے کہا کہ پارٹی بیان حلفی پیر کو جمع کرائے گی، ارکان قومی اسمبلی کو آج حلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں :دلہن شادی ہال جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں جاں بحق





