Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

غریب کی سواری سائیکل بھی دسترس سے دور

اسلام آباد(آئی این پی ) پٹرولیم مصنوعات کی آئے روز بڑھتی قیمتوں پر غریب عوام نے سائیکل مارکیٹ کا رخ کیا مگر ان کے آسمان سے باتیں کرتی قیمت سن کر حیران وپریشان ہوگئے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ملک میں آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان حال سفید پوش کم آمدنی والے شہریوں نے گاڑیوں موٹر سائیکلوں، رکشوں اور وینوں کے بھاری کرایوں سے بچنے کے ئیے سائیکلوں کو ترجیح دے رہے ہیں ، مگر سائیکلوں کے مہنگے دام ان کی جیب پر بھاری پڑ رہے ہیں۔ 10 ہزار روپے میں ملنے والی سائیکل اب 25 سے 30 ہزار روپے میں دستیاب ہے جو کہ عام آدمی کی جیب پر بھاری پڑ رہی ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ گاہک کم قیمت پر سائیکل حاصل کرنے کے لیے بہت بحث کرتے ہیں لیکن بڑھتی مہنگائی میں جہاں ہر چیز کی قیمت بڑھ رہی ہے وہیں سائیکل کی قیمت بھی بڑھ چکی ہے۔
مزیدپڑھیں :سعودیہ پلٹ شخص کے قتل میں کون ملوث نکلا؟جان کرآپ کویقین نہیں آئیگا

یہ بھی پڑھیں