Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

شیر افضل مروت کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے

راولپنڈی کی سول عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے معطل رکن شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ شیر افضل مروت کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری سول جج ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے جاری کیے۔

شیر افضل مروت کی عدالت میں عدم حاضری پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے مقدمہ کر رکھا ہے۔عدالتی حکم کے مطابق شیر افضل مروت یا ان کے کونسل عدالت حاضر نہ ہوئے جس پر وارنٹ جای کیے گئے ہیں۔

پاکستان اور چینی کمپنیوں کا مشترکہ طور پرسولر ای بائک متعارف کروانے کا فیصلہ ،دیکھیں

یہ بھی پڑھیں