اسلام آباد (ویب ڈیسک) یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام کو ریلیف دینے کے لیے وزیراعظم کا نیا پیکج منظوری کے لیے ای سی سی کو بھجوا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عملدرآمد ای سی سی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہوگا۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم کے نئے پیکج کو یکم اگست سے نافذ کرنے کی تجویز ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے نئے پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں، چاول پر سبسڈی میں 300 فیصد اضافہ اور آٹے پر سبسڈی کے موجودہ ماڈل کو برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 بنیادی اشیاء سبسڈی دی جارہی ہیں، بجٹ میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، گھی، آٹا، چاول، دالیں بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی دی جارہی ہیں۔ وزیراعظم اور رمضان پیکج کے لیے 65 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں وزیراعظم کے ریلیف پیکیج کے لیے 55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جب کہ گزشتہ مالی سال وزیراعظم پیکیج کے تحت 35 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔
مزیدپڑھیں :پاکستان میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کی تاریخ





