Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

7 ممالک کے سفیروں کی جانب سے صدر مملکت کو سفارتی اسناد پیش

7 ممالک کے سفیروں نے صدر مملکت آصف زرداری کو سفارتی اسناد پیش کردیںصدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے اور انہوں نے بیرونی ممالک کو سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھانے کی بھی دعوت دی۔

سفارتی اسناد پاکستان میں زمبابوے کے نامزد سفیر ٹیتوس مہلسوا جوناتھن ابو بوسوتو ، تاجکستان کے نامزد سفیر شریف زودہ یوسف تویر، روانڈا کی نامزد ہائی کمشنر ہریریمانا فاتو، ارجنٹائن کے نامزد سفیر سیبسٹین سیوس، میانمار کے نامزد سفیر وونا ہان، کمبوڈیا کے نامزد سفیر سوک چیا اور بوٹسوانا کے نامزد سفیر ڈاکٹر بٹلانگ کوما سیریما کی جانب سے پیش کی گئیں۔سفیروں نے صدر سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔

سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافت میں تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے۔صدر مملکت نے سفیروں کو پاکستان میں بطور سفیر تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ باہمی فائدہ مند تعاون کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، قبل ازیں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سفیروں کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پی ٹی آئی پر پابندی، اعلان سے پہلے پیپلز پارٹی سے مشاورت نہیں کی گئی،رہنما پیپلز پارٹی کا دعویٰ

یہ بھی پڑھیں