Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

موڈیز نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔موڈیز رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پاکستان کیلئے فنڈنگ کے امکانات میں بہتری آئے گی،رواں مالی سال پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات تقریباً21بلین ڈالر ہیں،مالی سال 2026-27کیلئے تقریباً 23بلین ڈالر کی مالی ضروریات درپیش ہیں،پاکستان کے پاس 9.4ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر اس کی ضروریات سے کافی کم ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی بیرونی پوزیشن ابھی نازک ہے،بلند بیرونی مالیاتی ضروریات کے ساتھ اگلے 3سے 5سال پالیسیوں میں مشکلات درپیش ہوں گی۔موڈیز رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نیا آئی ایم ایف پروگرام فنانسنگ کے معتبر ذرائع فراہم کرے گا۔

ان میں دیگر ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ کا حصول شامل ہے،مشکل اصلاحات کو مسلسل نافذ کرنے کا مضبوط انتخابی مینڈیٹ نہ ہونا خطرات پیدا کر سکتا ہے،کمزور گورننس اور اعلیٰ سماجی تناؤ حکومت کی اصلاحات کو آگے بڑھانے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے،ان میں دیگر ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ کا حصول شامل ہے، مہنگائی کی وجہ سے سماجی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے،زیادہ ٹیکسوں اور توانائی کے نرخوں مستقبل کی ایڈجسٹمنٹ اصلاحات پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔

چمڑے کی صنعت کے فروغ کیلئے پاکستان نےچین کیساتھ معاہدہ طے کر لیا

یہ بھی پڑھیں