وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کو لانے کے لیے سپریم کورٹ کے ججوں نے آئین کو ری رائٹ کر دیا، سپریم کورٹ کے ججوں کو کہنا چاہتی ہوں کہ ملک کو چلنے دیں۔ان کا کہنا تھا کہا جاتا ہے کہ ضمیر کے مطابق فیصلے کرتے ہیں، فیصلے ضمیر کے مطابق نہیں آئین کے مطابق ہونے چاہئیں، آپ نے اپنا ضمیر بیچا ہوا ہے تو ہم کیا کریں، پی ٹی آئی کو وہ ریلیف دیا گیا جو اس نے مانگا ہی نہیں تھا، کسی نے سیاسی عدم استحکام لانے کی کوشش کی توآہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
مریم نواز نے کہا ہے جس کو واپس لانا چاہ رہے ہیں وہ قوم کا مجرم ہے، یہ کون لوگ ہیں جن کو ترقی اچھی نہیں لگ رہی۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا حکومت پانچ سال پورے کرے گی ، کسی نے رخنہ ڈالا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، یہ کون ہیں جن کو ترقی اچھی نہیں لگ رہی، آئین ری رائٹ کیا جا رہا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے فیصلے پر حیرت ہے، وہ کچھ عطا کر دیا جو مانگا ہی نہیں، کہا جارہا ہے 15 دن میں تحریک انصاف کو جوائن کرو، جس کو واپس لانا چاہتے ہیں وہ قوم کا مجرم ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا آئی ایم ایف کو واپس لانے والا وہی ہے جو اڈیالہ جیل میں اپنے کیے کی سزا بھگت رہا ہے، کس نے نہیں دیکھا انہوں نے ملک کو آگ ، شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیا، عدالت کو یہ سب نظر نہیں آرہا، ایک حکومت ملک کو مستحکم کر رہی ہے تو اسے چلنے دو، عوام اپنے کان اور آنکھیں کھلی رکھیں، اب مزید برداشت نہیں کریں گے اور نہ کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ کاسری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں پاکستان واپس لانے کا فیصلہ
