لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے لیےمخصوص نشستوں پرابتدائی فہرست تیارکرلی۔ فہرست بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جائےگی۔ دوسری طرف خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعدیہ ایوب، روبینہ خان، عائشہ بھٹہ کے نام مخصوص نشست کےلیے زیرغور ہیں۔
اس کے علاوہ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید، روبینہ رضوان، روبینہ جمیل اور اشمہ شجاع کے نام بھی پنجاب اسمبلی کی مخصوس نشستوں کے لئے تجویز کیے گئے ہیں۔
یاسمین راشد، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کا نام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے تجویز کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تجویز کردہ نام بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھے جائیں گے، عمران خان کی مںظوری کے بعد فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جائےگی۔
مزیدپڑھیں :اروشی روٹیلا کامبینہ وائرل ویڈیو پرردعمل سامنے آگیا


