اسلام آباد (ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کازلسٹ جاری کردی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 23 جولائی کو ہو گی۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوہر خان ، رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
مزیدپڑھیں :حکومت نے 3 سالہ معاشی پلان جاری کردیا، شرح نمو میں اضافہ، مہنگائی میں کمی ہدف

