Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

9 مئی کیس،فواد چوہدری سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع ،کب تک ؟جانیں

لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے 9 مئی کو صوبائی دارالحکومت میں موجود راحت بیکری کے باہرجلاؤ گھیراؤ کرنے کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، حافظ فرحت عباس سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 7 اگست تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقعہ دے دیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت کے جج خالد ارشد نے 9 مئی کو راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، رہنما پی ٹی آئی حافظ فرحت عباس سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔دوران سماعت تمام ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی، تفتیشی افسر نے عدالت سے کہا کہ محرم کی ڈیوٹی کے باعث مقدمے کی تفتیش نہیں کر سکا، عدالت تفتیش مکمل کرنے کی مہلت فراہم کرے۔جج خالد ارشد نے کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل نا ہوئی تو قانون کے مطابق فیصلہ کر دیں گے۔عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر 7 اگست تک ملتوی کر دی۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بنوں واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں