Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بنوں واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان

بنوں واقعے کی وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے ایک بیان میں مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں میں جاری صورتِ حال کا نوٹس لیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ کمیشن شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گا، رپورٹ کو پبلک کیا جائے گا اور ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ میں ذمے داروں کی نشاندہی ہو جائے گی، کمیشن کی رپورٹ سے قبل افواہوں اور بلا تصدیق الزامات سے اجتناب کرنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ حساس مقامات پر عموماً سیکیورٹی ہائی الرٹ رہتی ہے، خودکش حملے میں فوجی جوان اور شہری شہید ہوئے تھے، اس مقام کی حساس نوعیت بھی کل کے ناخوشگوار واقعے کی ایک وجہ بنی۔

مشیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ موجودہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر عوام سے انتہائی احتیاط سے کام لینے کی درخواست ہے۔

حکومت نے 3 سالہ معاشی پلان جاری کردیا، شرح نمو میں اضافہ، مہنگائی میں کمی ہدف

یہ بھی پڑھیں