Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

مسلم لیگ ن میں غیر سنجیدہ اور نالائق لوگ آچکے ہیں، آصف کرمانی

اسلام آباد (آئی این پی )مسلم لیگ ن چھوڑنے والے آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں غیر سنجیدہ اور نالائق لوگ آچکے ہیں۔ پارٹی چھوڑنے کے بعدنجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ وہ نواز شریف نہیں جنہیں میں جانتا تھا، نواز شریف اب وہ نہیں رہے جو پہلے تھے،ایسا لگتا ہے کہ نواز شریف کو بے بس کر دیا گیا ہے، میاں صاحب عوام میں جا کر دیکھیں، سب اچھا نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی کے بندے آگئے ہیں، یہ ن لیگ کے چہرے نہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایک وفادار ساتھی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، نواز شریف کا پہلے بھی احترام کرتا تھا آج بھی کرتا ہوں، پیدائشی مسلم لیگی ہوں، کسی پارٹی کو جوائن نہیں کر رہا،مسلم لیگی گھرانے کے فرد کے طور پر مرنا چاہتا ہوں، اپنا گھر چھوڑتے ہوئے تکلیف تو ہوئی
مزیدپڑھیں :شفقت محمود بانی پی ٹی آئی سے گزشتہ سال ٹکٹوں کی تقسیم سے پہلے ناراض ہوئے ،دستبردارہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں