Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

پاکستان میں کوئی نوگو ایریا نہیں، آپریشن عزم استحکام کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نیوزڈیسک) ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن عزم استحکام کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی سنجیدہ امور کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے

، عزم استحکام فوجی آپریشن نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ایک مربوط مہم ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے میں فوج کے خلاف منظم پراپیگینڈے اور جھوٹی خبروں میں اضافہ ہوا ہے، بڑھتے جھوٹ اور پروپیگینڈے کے پیش نظر ہم نے تواتر سے پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر پاک فوج اور قیادت کیخلاف جو باتیں ہورہی ہیں‌وہ ڈیجٹیل دہشتگردی ہے . خارجی دہشتگرداور ڈیجٹیل دہشتگرد کا ہدف فوج ہے . قانون ، مانیٹرنگ اور سزاوں نے ڈیجیٹل دہشتگردی کو روکنا ہے .

انہوں نے بتایا کہ رواں سال سیکیورٹی فورسز نے 22409 انٹیلی جنس آپریشن کیے، جن کے دوران 31 انتہائی مطلوب دہشت گردوں سمیت 398 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ 137 افسر اور جوانوں شہید ہوئے، روزانہ کی بنیاد پر 112 آپریشنز کیے جارہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ انتہائی سنجیدہ ایشوز کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے، عزم استحکام بھی اسی کی مثال ہے، سیاسی مافیا چاہتا ہے کہ عزم استحکام کو متنازع بنایا جائے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن نہیں دہشت گردی کے خلاف ایک مربوط مہم ہے، ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں 2021 کے نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا۔

لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ اجلاس میں متعلقہ وزراء، وزرائے اعلیٰ، چیف سیکریٹریز موجود تھے، اجلاس میں تمام سروسز چیفس بھی موجود تھے، اپیکس کمیٹی اجلاس کا ایک اعلامیہ بھی جاری ہوا، اعلامیے میں کہا گیا ہمیں ایک قومی اتفاق رائے سے انسداد دہشت گردی کی پالیسی بنانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عزم استحکام پر سیاست کی جارہی ہے، کیوں ایک مافیا، سیاسی مافیا اور غیرقانونی مافیا کھڑا ہوگیا اور کہنے لگا اس کو ہم نے ہونے نہیں دینا، یہ سیاسی مافیا چاہتا ہے کہ عزم استحکام کو متنازع بنایا جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارا المیہ ہے کہ ہر سنجیدہ معاملے کا سیاست کی وجہ سے مذاق بنایا جاتا ہے، پاکستان میں کوئی نوگو ایریا نہیں، عزم استحکام سے متعلق 24 جون کو وزیرِ اعظم آفس سے ایک بیان جاری کیا گیا، عزم استحکام فوجی آپریشن نہیں، اس کو متنازع کیوں بنایا جا رہا ہے؟ ایک مضبوط لابی ہے جو چاہتی ہے کہ عزم استحکام کے اغراض و مقاصد پورے نہ ہوں، عزم استحکام پر سیاست کی جا رہی ہے۔

لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے جھوٹ اور پروپیگنڈا کی وجہ سے میڈیا سے مکالمہ بڑھایا جائے گا، من گھڑت خبروں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، کچھ عرصے سے پاک فوج کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، بڑھتے جھوٹ اور پروپیگنڈے کے پیش نظر ہم تواتر سے پریس کانفرنس کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کا مؤقف واضح کرنا ہے، 22 ہزار 409 چھوٹے بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے ہیں، آپریشن کے دوران 31 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی ہلاکت بھی ہوئی، ادارے روزانہ کی بنیاد پر 112 آپریشنز انجام دے رہے ہیں، پوری قوم شہید ہونے والے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے

پاک فوج کیخلاف منظم انداز میں پروپیگنڈا مہم چلائی جارہی ہے ، لاکھوں نان کسٹم گاڑیاں دہشتگردی میں استعمال ہورہی ہیں ۔ ہزاروں مدارس ایسے ہیں جن کا اتہ پتہ ہی نہیں کہ کہاں چل رہے ہیں مگر فنڈنگ جاری ہے ۔

غیرقانونی معیشت اور سپیکٹرم کے باعث دہشتگردی میں اضافہ ہوا۔ دہشتگرد نان کسٹم گاڑیوں کا دہشتگردی کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ انتہائی اہم ایشو کو سیاست کی بھینٹ چڑھا یا جارہا ہے ۔ مضبوط لابی چاہتی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقاصد حاصل نہ ہوسکیں۔ سیکڑوں ارب روپے کے غیر قانونی سیگرٹ پاکستان میں بکتے ہیں ۔۔
پی ٹی آئی پر پابندی ، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

یہ بھی پڑھیں