Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

عمران خان سمیت دیگر کارکنان کی گرفتاری کا معاملہ ،پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر کارکنان کی گرفتاری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اسمبلی نے بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر کارکنان کی گرفتاری پر تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی آج سے بھوک ہڑتال مہم شروع کریں گے، آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت گرفتار کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کریں گے۔

وفاقی حکومت سنجیدہ ہوئی توسیاسی جماعت پر پابندی سے متعلق معاملہ کابینہ میں لائے گی ، شرجیل میمن

یہ بھی پڑھیں