Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

اڈیالہ جیل کے بیریئر سے گاڑی ٹکرانے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر بیریئر توڑ کر اندر داخل ہونے والے کار سوار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمے کے مطابق گاڑی میں سوار شخص کو جیل عملے کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی، ملزم نے جیل عملے پر گاڑی چڑھانے اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

اس حوالے سے قائم کیے گئے مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ ملزم مبشر حسین نے گاڑی کی ٹکر سے چوکی کے گیٹ کو بھی نقصان پہنچایا، ملزم نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچا کر جرم کا ارتکاب کیا ہے۔مقدمے کے مطابق تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے بیریئر، مرکزی گیٹ اور چوکی گیٹ کو نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق ملزم مبشر حسین اور زیرِ استعمال گاڑی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

عمران خان سمیت دیگر کارکنان کی گرفتاری کا معاملہ ،پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں