Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

آئی پی پیز کےخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

کراچی(نیوزڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان نے آئی پی پیز کےخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ آئی پی پیز قومی سلامتی کےلیے خطرہ بن چکی ہیں۔

صوبائی اسمبلی میں آئی پی پیز کےخلاف قرارداد اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی نے جمع کروائی۔

علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ اگر کیپسٹی چارجز کی مد میں ادائیگیاں ہوتی رہیں تو بقا کا مسئلہ ہو جائے گا۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی کی جائے۔

واضح رہے کہ بجلی کی تقسیم کار آزاد کمپنیاں (آئی پی پیز) کو کی جانے والی کپیسٹی پیمنٹ نے عوام کا خون نچوڑ لیا ہے۔

دو روز قبل حکومت کی جانب سے آئی پی پیز کو کی جانے والی کپیسٹی پیمنٹ کے ہوشربا اعدادو شمار سامنے آ ئے۔

حکومت نے ایک سال میں ایک یونٹ بجلی تو نہیں خریدی مگر معاوضے میں 1929 ارب روپے کی کپیسٹی پیمنٹ کر دی، مجموعی طور پر آئی پی پیز سے 1198 ارب روپے کی بجلی خریدی گئی مگر 3127 ارب کی ادائیگیاں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں