Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

’حرمتِ پرچم‘ مہم کا آغاز ،وفاقی وزراء کی قومی پرچم کیساتھ تصاویر شیئر

اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی کابینہ نے جمعرات کو جرمنی میں پاکستانی سفارت خانے پر مشتعل مظاہرین کے حملے اور قومی پرچم ہٹائے جانے کے ردعمل میں ’’حرمتِ پرچم مہم‘‘ کا آغاز کردیا۔وفاقی وزراء نے اپنی تصاویر اور پاکستانی پرچم سوشل میڈیا پر جاری کیا اور قومی پرچم سے پیار اور محبت کے پیغامات لکھے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر بجلی سردار اویس لغاری، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان، وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر، وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطا اللہ تارڑ اور دیگر وزراء نے بھی تصاویر جاری کیں۔

سوشل میڈیا پر قومی پرچم کے ساتھ۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بھی سوشل میڈیا پر قومی پرچم کے ساتھ تصویر ’’چاند روشن چمکتا ستارہ رہے، سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے‘‘ کے ساتھ پوسٹ کی اور کہا کہ یہ پاکستان کے دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے۔وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک اور وزیر تجارت جام کمال خان نے بھی قومی پرچم اور پاکستان زندہ باد کے پیغام کے ساتھ تصاویر جاری کیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے سیاسی کارکنوں، صحافیوں، دانشوروں، اساتذہ، وکلاء، ڈاکٹروں، کسانوں، مزدوروں، طلباء، تاجروں، بیرون ملک محب وطن پاکستانیوں اور پاکستانی نوجوانوں سے ’’حرمت پرچم مہم‘‘ میں شامل ہونے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جھنڈا قومی تشخص اور خودمختاری کی علامت ہے جو کہ ملک کے اتحاد اور یکجہتی کی نمائندگی کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آنے والا مہینہ اگست پاکستان کی آزادی کا مہینہ ہے، حرمت پرچم مہم کو جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے قومی پرچم کے تقدس کو قومی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر عمل کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔

شاہیراہ شاہد ملازمت سے سبکدوش، عنبرین جان کو وفاقی سیکرٹری اطلاعات تعینات کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں