سوئی سدرن گیس کی جانب سے کل صبح سے پیر کی صبح تک شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس کی بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔سوئی سدرن گیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کل 24 انچ قطر کی 31 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن پائپ لائن کو سسٹم سے جوڑا جائے گا، جس کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں میں 28 جولائی بروز اتوار صبح 5 بجے سے 29 جولائی بروز پیر صبح 5 بجے تک گیس کی فراہمی بند رکھی جائے گی۔
ترجمان سوئی سدرن کی جانب سے زحمت سے بچنے کے لیے گیس صارفین سے عارضی بندش کے دوران متبادل ایندھن کا بندوست کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ترجمان سوئی سدرن کے مطابق فیڈرل بی ایریا کے تمام بلاکس، گلبرگ، بفرزون، سائیٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن، اور ماڑی پور کے علاقے بھی متاثر ہوں گے، جب کہ گلشن معمار، احسن آباد، جہنجھار گوٹھ اور سائیٹ سپر ہائی وے اور اطراف میں گیس کی فراہمی بھی معطل رہے گی۔
کراچی کے جن علاقوں میں کل گیس بند رہے گی ان میں سرجانی ٹاؤن اور نارتھ کراچی کے تمام سیکٹرز کے علاوہ منگھو پیر ٹاؤن، قصبہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن کے تمام سیکٹرز، نارتھ ناظم آباد کے تمام بلاکس شامل ہیں۔
چکن، دودھ سمیت مختلف اشیاءکی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی قلیل مدتی افراط زر میں بھی اضافہ ہوگیا


