Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

ڈٍی اے پی کھاد کی قیمتوں میں‌450 روپے فی بیگ اضافہ

لاہور(نیوزڈیسک)فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹیڈ نےڈی اے پی کھاد کی قیمتوں میں‌بڑے پیمانے پر اضافے کا اعلان کردیاجے ایس گلوبل نے تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ ایف ایف سی اور ایف ایف بی ایل دونوں نے ڈی اے پی کی قیمتوں میں 450 روپے فی بیگ اضافہ کا اعلان کردیا۔ایف ایف سی اور ایف ایف بی ایل کھاد میں بالترتیب گیارہ ہزار 665 روپے اور 11ہزار 715 روپے فی بیگ مقرر کردیئے۔

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کسانوں اور قومی غذائی تحفظ کیلئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔چھوٹے کسانوں کو خاص طور پر بڑی پریشسانی سے گزرنا پڑے گا، جس کیلئے حکومت کو چھوٹے زمینداروں ، کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھانا ہونگے
سردار طارق مسعود، مظہرعالم میاں خیل کل ایڈھاک ججز کا حلف اٹھائیں گے

یہ بھی پڑھیں