Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء
No upcoming prayer found.

جعلی ویزوں اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام میں معاون جدید کنٹرول آفس قائم

کراچی(نیوزڈیسک) ائیرپورٹ پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس سکینڈ لائن بارڈر کنٹرول آفس قائم کر دیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آئی سی ایم پی ڈی (International Centre for Migration Policy Development)کے تعاون سے قائم کردہ یہ آفس جدید آلات سے لیس ہے۔

رواں ماہ ایف آئی اے امیگریشن حکام کو جدید آلات کے حوالے سے خصوصی ٹریننگ کا بھی انعقاد کیا گیا، امیگریشن سکینڈ لائن آفس اسٹیٹ آف دی آرٹ فارنزک اور آئی ٹی آلات سے لیس ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا بتانا ہے کہ جدید آلات سے غیر قانونی امیگریشن روکنے کی صلاحیت بہتر ہو گی اور جعلی دستاویزات اور ویزوں کی جانچ پڑتال کی جا سکے گی، اس کے علاوہ جدید آلات کی مدد سے جعلی، مشتبہ اور غیر قانونی دستاویزات کی اسکریننگ بہتر انداز میں کی جا سکی گی اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں